ETV Bharat / bharat

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ: بھارت نے پاکستان کے الزام کی تردید کی - حملہ بھارت نے کیا

بھارت نے کہا ہے کہ 'اسے قطعی طور پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوگی، خواہ حملہ کسی بھی جگہ پر کیا گیا ہو، برعکس پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہ جنہوں نے حال ہی میں عالمی شدت پسند اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔'

بھارت نے پاکستان کے الزام کی تردید کی
بھارت نے پاکستان کے الزام کی تردید کی
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 11:41 AM IST

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے اس الزام کو مسترد کیا ہے جس میں پاکستان نے بھارت الزام عائد کیا تھا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

بھارت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے گھریلو تنازع کا الزام بھارت پر عائد نہیں کر سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں حملہ بلوچ مسلح گروپ نے کیا تھا جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے صوبہ بلوچستان کو لوٹا جاتا ہے اور استحصال کیا جاتا ہے، لیکن پاکستانی براڈکاسٹر ریڈیو پاکستان نے ایک رپورٹ چلائی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ بھارت کے متحرک سلیپر سیل کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 'بھارت کراچی میں دہشت گردانہ حملے پر وزیر خارجہ پاکستان کے مضحکہ خیز تبصرے کو مسترد کرتا ہے، پاکستان اپنے گھریلو پریشانیوں کا الزام بھارت پر نہیں ڈال سکتا، پاکستان کے برعکس بھارت کو کراچی سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی کی مذمت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی ہے۔'

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا 'وزیر خارجہ قریشی وہی کہہ رہے ہیں جو اس سے قبل ان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی دہشت گرد اسامہ بن لادین کو شہید قرار دے کر اپنا منشا ظاہر کردیا تھا۔'

قبل ازیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 'پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے میں بھارتی سلیپر سیل ملوث ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 'وزیرستان کے حملے کے بعد بھارت نے اپنے سلیپر سیل کو متحرک کیا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'آج کے حملے میں انہیں سلیپر سیل کا ہاتھ ہے، البتہ ہمارے خفیہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کو ناکام بنائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.