ETV Bharat / bharat

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار کورونا کیسز - کورونا وائرس کے بڑھتے قہر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار کورونا کیسز

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 2:02 PM IST

اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 21،53،011 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار کورونا کیسز

تین دن سے ملک میں لگاتار وائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62،538 اور ہفتہ کو 61،537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53،879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 14،80،885 لاکھ ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

شفایابی کی شرح میں مستقل اضافے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے باوجود فعال کیسز اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی مثال مہاراشٹرا ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے ، لیکن کئی دنوں سے تقریباً 1.47 لاکھ فعال کیسز اب بچے ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے 1466 مریضوں کے بڑھنے سے فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 1،47،355 اور 275 افراد کی اموات سے مجموعی تعداد 17،367 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران11،081 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 300 باسٹھ ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 832 سے بڑھ کر فعال کیسز اب 85486 ہو گئی ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1939 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9151 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،29،615 افراد جان لیواوبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2079 اضافہ ہوا ہے اور اب فعال کیسز کی تعداد 79773 اور ہلاکتوں کی تعداد 93 سے بڑھ کر 3091 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 89،238 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں 722 فعال کیسز کے اضافہ سے مریضوں کی تعداد 53،481 ہوچکی ہے اور 4808 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں 2،32،618 افراد جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1614 فعال کیسز کے اضافہ سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 46177 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 2028 اموات ہوئیں جبکہ 69،833 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد فعال کیسز کے معاملہ میں ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 26،669 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 382 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 48243 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25486 فعال کیسز ہیں اور 2005 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 65،124 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22869 فعال کیسز ہیں اور 627 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 55999 افراد اس وباسے شفایایاب ہوئے ہیں۔

ریاست گجرات میں 14،386 فعال کیسز ہیں اور 2،628 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 52855 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 258 سے بڑھ کر 10،667 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4098 ہوگئی ہے اور اب تک 129362 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے ، مدھیہ پردیش میں 977 ، راجستھان میں 778 ، پنجاب میں 562 ، ہریانہ میں 474 ، جموں و کشمیر میں 459 ، اڈیشہ میں 259 ، جھارکھنڈ میں 155 ، آسام میں 140 ، اتراکھنڈ میں 117 ، کیرالہ میں 106، چھتیس گڑھ میں89 پڈوچیری میں 80، گوا میں 72 ، تری پورہ میں 41 ، چنڈ ی گڑھ میں 24 ، انڈمان اور نکوبار میں 20 ، ہماچل پردیش میں 14 ، منی پور میں 11 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں سات ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو اور سکم میں ایک ایک افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.