ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا کیسز میں کمی، 20 ہزار سے زائد اموات - کورونا سے ہونے والی اموات

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دودن تک 24 ہزار سے زیادہ رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اس عرصہ میں 467 افراد کی ہلاکت سے اس کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

بھارت: کورونا کیسز میں کمی، 20 ہزار سے زائد اموات

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 12:13 PM IST

منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو گذشتہ ہفتے کے بعد سے سب سے کم ہیں، آج ملنے والے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز 22 ہزار 771 نئے کیسز درج کیے گئے تھے، اتوار کو 24 ہزار 850 اور پیر کو 24 ہزار 248 کیسز تھے۔

بھارت: کورونا کیسز میں کمی، 20 ہزار سے زائد اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 160 ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران 15 ہزار 515 مریض صحت مند ہوئے ہیں، اب تک ملک میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 39 ہزار 948 افراد شفایاب ہوئے ہیں، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 59 ہزار 557 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں کووڈ19کے 5 ہزار 368 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 987 ہو چکی ہے، اسی عرصہ میں 204 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 9 ہزار 26 ہوچکی ہے، ریاست میں 1 لاکھ 15 ہزار 262 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پرریاست تمل ناڈو ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 978 ہے اور اسی عرصے میں 61 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 ہزار 571 ہوگئی ہے، ریاست میں 66 ہزار 571 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی وبا نے تباہی مچا دی ہے جہاں کورونامتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، قومی دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 823 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 115 ہوگئی ہے، دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 72 ہزار 88 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، گجرات میں اب تک 36 ہزار 772 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1 ہزار 960 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ریاست میں 26 ہزار 315 افراد اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 28 ہزار 636 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 19 ہزار 109 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تلنگانہ میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 733 تک جا پہنچی ہے اور 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اب تک 14 ہزار 781 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں، کرناٹک میں 25 ہزار 317 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 401 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ریاست میں 10 ہزار 527 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 22 ہزار 987 ہے اور اب تک 779 افراد ہلاک اور 15 ہزار 235 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کوروناوائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب پر ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 688 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 461 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس وبا سے سے اب تک ریاست میں 16 ہزار 278 افراد پوری طرح سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 20 ہزار 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 239 ہوگئی ہے، ہریانہ میں 17 ہزار 540 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی زد میں آنے سے مدھیہ پردیش میں 617، پنجاب میں 169، جموں و کشمیر میں 138، بہار میں 97، اتراکھنڈ میں 42، اوڈیشہ میں 38، کیرالہ میں 27، جھارکھنڈ میں 20، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14-14، ہماچل پردیش میں11، پڈوچیری میں 12، گوا میں 7، چنڈی گڑھ میں چھ، اروناچل پردیش میں دو اور تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.