ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 76 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر سنیچر کی رات 40.96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک 76496 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4096695 ہوگئی ہے۔
اس دوران 923 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70558 ہوگئی ہے۔
دنیا میں کورونا سے متاثر ممالک میں ابھی تک دوسرے نمبر پر چل رہے برازیل میں اب تک 4091801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 125502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں اب تک 26521304 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 873260 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
انفیکشن کے معاملے میں پہلے مقام پر واقع امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62,10699 ہوگئی ہے اور اب تک 187874 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔