بھارتی ڈاک کے موبائل ایپ ’’پوسٹ انفو‘‘ سےبڑی تعداد میں لوگ ماسک اور دوائیں منگوانے کا کام کر رہے ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ "پوسٹ انفارمیشن" محکمہ ڈاک کے اینڈروئیڈ موبائل ایپلی کیشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں تک دوائیں اور ماسک پہنچانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماری خدمات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ہمارے ملازمین ہنگامی حالات میں کام کر رہے ہیں۔مستقل خدمات کے علاوہ ہم لوگوں کو ان کی درخواست کی بنیاد پر دوائیں اور ماسک بھی پہنچا چکے ہیں۔
لوگ بھارتی ڈاک کی تمام خدمات مثلاً پوسٹل سروسز مثلا پوسٹ بینک ، سیونگس اکاونٹس ، انشورنس ، فنانشل سروسز بلا تعطل حاصل کر رہے ہیں۔
بھارتی ڈاک کے اس موبائل ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔