ETV Bharat / bharat

بھارت میں فی لاکھ آبادی میں کورونا کے مریضوں کا تناسب دنیا میں سب سے کم - کووڈ۔19 کیسز بھارت میں

ملک میں آبادی کی کثافت کے باوجود فی لاکھ کورونا وائرس 'کووڈ 19' کے معاملوں کی تعداد دنیا کے اوسط سے بہت کم ہے۔ دنیا میں اوسطً فی لاکھ کوروناوائرس کے 114.67 معاملے ہیں لیکن بھارت میں یہ تعداد فی لاکھ 30.04 ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:53 PM IST

عالمی ادارہ صحت کی 153 ویں اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد امریکہ میں 671.24، جرمنی میں 583.88، اسپین میں 526.22 اور برازیل میں 489.42 معاملے فی لاکھ ہیں۔

مرکزی حکومت نے اس بیماری کی ابتداء ہی میں اپنی حکمت عملی کے تحت تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کی روک تھام، کنٹیمنٹ اور انتظام کی ایک مضبوط پالیسی تشکیل دی تھی۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 237195 مریضوں کا علاج ہوچکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9440 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ ہی ملک میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 55.77 فیصد ہوگئی ہے۔

فی الحال کورونا وائرس کے 174387 مریض معالجین کی نگرانی میں ہیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد کے درمیان فرق بڑھتا جارہا ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیر علاج مریضوں کی بہ نسبت 62808 زیادہ ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک میں صحت کے انفراسٹرکچر میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔سرکاری لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 723 اور نجی لیبارٹریوں کی تعداد 262 ہوگئی ہے، جن کی مجموعی تعداد 985 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 143267 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک کل 6950493 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.