ETV Bharat / bharat

'ہند ۔ نیپال ہی سرحدی تنازع حل کریں گے' - ہند-نیپال

بھارت نے آج یہ بات دہرائی کہ نیپال کالاپانی اور لیپولیخ خطے کے بارے میں جو بھی دعویٰ کرتا ہے اسے تاریخی حقائق اور شواہد کی بنیاد پر سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے اور نیپال کو اس کے لیے ایک مثبت ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

'ہند-نیپال ہی سرحدی تنازعہ حل کریں گے'
'ہند-نیپال ہی سرحدی تنازعہ حل کریں گے'
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:11 PM IST

ترجمان نے یہاں باضابطہ بریفنگ دیتے ہوئے نیپال کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ نیپال کی حکومت کا بھارتی علاقے کو ترمیم شدہ سرکاری نقشے میں شامل کرنا یک طرفہ اقدام ہے جو تاریخی حقائق اور شواہد پر مبنی نہیں ہے۔ یہ اقدام زیر التوا سرحدی امور کے سفارتی مذاکرے کی توسط سے مفاہمت کے باہمی اتفاق رائے کے منافی ہے۔

سریواستو نے کہا کہ بھارت اس طرح کے مصنوعی طریقے سے کیے جانے والے علاقائی دعوؤں کو قبول نہیں کرے گا۔ نیپال اس بارے میں بھارت کے مستقل موقف سے بخوبی واقف ہے اور ہم نیپال حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی بلاجواز نقشے سے گریز کریں اور بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا 'ہمیں امید ہے کہ نیپالی قیادت زیر التوا سرحدی مسئلے کے حل کے لیے سفارتی گفت و شنید کے لیے مثبت فضا پیدا کرے گی'۔

نیپال حکومت کے اس اقدام کے پیچھے چین کی شہہ سے متعلق الزامات، آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کے بیان اور چینی وزارت خارجہ کے بیانات کے بارے میں وضاحت طلب کرنے پرترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے مابین ہے اور بھارت ۔ نیپال اسے مذاکرات کرکے حل کریں گے۔

غور طلب ہے کہ آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے حال ہی میں کہا تھا کہ نیپال کی قیادت بیرونی اشارے پر کالا پانی اور لیپولیخ خطے پر ایک سرحدی تنازعہ کھڑا کررہی ہے۔ ان کا اشارہ چین کی طرف تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.