ETV Bharat / bharat

'کشمیر پر ترکی اور ملائیشیا کے بیانات افسوسناک' - کشمیر پر ترکی اور ملائیشیا کے بیانات

جموں و کشمیر کے قضیہ پر ترکی اور ملائیشیا کی جانب سے دیے گئے بیانات پر وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'کشمیر پر ترکی اور ملائیشیا کے بیانات افسوسناک'
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 7:59 PM IST

Updated : Oct 4, 2019, 8:33 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'حالانکہ ترکی کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن چھ اگست کے بعد سے مسٔلہ کشمیر کو لے کر مسلسل ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں، جو کہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں'۔

'کشمیر پر ترکی اور ملائیشیا کے بیانات افسوسناک'

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دیے گئے بیان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ایسے بیانات جانبدار اور غیر ضروری ہیں کیونکہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے'۔

رویش کمار نے مزید کہا کہ 'میں ترکی کی حکومت سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ کشمیر کے مسئلہ پر وہ غیر مطلوب بیانات سے دور رہیں'۔

انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیے گئے بیان پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'عمران خان کا بیان غیر ذمے دارانہ تھا اور انہیں بین الاقوامی تعلقات نبھانا نہیں آتا'۔

کشمیر مسٔلہ پر سعودی عرب کے موقف سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہا کہ 'ہم نے کئی ممالک کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور یہی بات ہم نے سعودی عرب کے سامنے بھی رکھی ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے معاملے میں بھارت عالم اسلام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ متعدد عرب ممالک کی خاموش حمایت بھارت کی بڑی سفارتی کامیابیوں میں شمار کی جارہی ہیں لیکن ترکی اور ملائیشیا کے بیانات سے بھارت ناخوش نظر آرہا ہے۔'

Intro:
کشمیر پر ترکی اور ملیشیا کے بیانات افسوسناک: وزارت خارجہ
نئی دہلی

جموں و کشمیر کے قضیہ پر ترکی اور ملیشیا کی جانب سے مسلسل آرہے بیانات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ترکی ایک دوست ملک ہے مگر 6 اگست کے بعد سے کشمیر پر مسلسل ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں، جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے ملیشیا کے ذریعہ جاری بیانات کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں تاہم اس کے باوجود وہاں سے ایسے بیانات آرہے جو جانبدار اور غیر ضروری ہیں کیونکہ کشمیر ہمارا داخلی مسئلہ ہے۔
رویش کمار نے مزید کہا کہ میں ترکی کی حکومت کو درخواست کرنا چاہوں گا کہ کشمیر کے مسئلہ پر وہ غیر مطلوب بیانات سے احتراز کرے۔
کشمیر کے تعلق سے سعودی عرب کی حمایت لینے کی کوششوں پر ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویش نے کہا کہ ہم نے کئی ممالک کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے کہ کشمیر ہمارا داخلی معاملہ ہے، اور یہی بات ہم نے سعودی عرب کے سامنے بھی رکھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے معاملہ میں بھارت عالم اسلام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے، متعدد عرب ممالک کی خاموش حمایت بھارت کی بڑی سفارتی کامیابیوں میں شمار کی جارہی ہے لیکن ترکی اور ملیشیا کے بیانات سے بھارت خوش نہیں۔
واضح ہوکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد دونوں نے کشمیر کے قضیہ پر بھارت کی تنقید کی ہے۔

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Oct 4, 2019, 8:33 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.