ETV Bharat / bharat

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کو مضبوط بنانے کے لئے بھارت کا کلیدی کردار - اقوام متحدہ

ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'نئی دہلی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں میں کلیدی شراکت دار ہے'۔

india is key to strengthen non-proliferation of nuclear weapons: foreign secretary at un
جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کو مضبوط بنانے کے لئے بھارت کا کلیدی کردار
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 12:59 PM IST

اقوام متحدہ میں بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'بھارت جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کے خلاف 'پہلے استعمال نہ کریں' اور غیر جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کے خلاف عدم استعمال کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے ۔

ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'نئی دہلی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں میں کلیدی شراکت دار ہے'۔

جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہرش وردھن شرنگلانے کہا 'بھارت اسلحے سے متعلق اس کانفرنس کو دنیا کی واحد کثیرالجہتی تخفیف اسلحے کے مذاکرات کرنے والے فورم کے طور پر اعلی ترجیح دیتا ہے اور ایک جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر جامع بات چیت کے آغاز کی حمایت کرتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی تصدیق شدہ اور غیر متعصبانہ جوہری تخفیف اسلحہ سے نمٹنے کے لئے دیرینہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔

سکریٹری خارجہ نے کہا کہ جوہری تخفیف اسلحے سے متعلق بھارت کے نقطہ نظر نے 2006 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی پہلی کمیٹی اور 2007 میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کو اپنے ورکنگ پیپر میں گنجائش پیدا کردی ہے۔

سکریٹری خارجہ نے مزید امید ظاہر کی کہ تخفیف اسلحہ سے متعلق پروگرام عالمی برادری کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی طرف متحرک کرنے کی ضرورت پر توجہ دلائے گا۔

انہوں نے مہاتما گاندھی کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'آپ جو بھی کریں گے وہ اہمیت کا حامل ہوگا ، لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ آپ یہ کریں'۔

واضح رہے کہ یو این جی اے نے 'ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن' کی یاد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔ کووڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے بہت سے رہنماؤں نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لئے آواز اٹھانے کے لئے بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.