کانت نےصنعتی تنظیم ایسوچیم کے زیر اہتمام ایک ویبنار میں کہا کہ ملک میں بیشتر شعبوں میں آٹو میٹک روٹ کے ذریعے ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ ملک میں 98 فیصد ایف ڈی آئی کا آٹو میٹک روٹ سے ہی آتی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں دفاعی شعبے میں 74 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی ہے جس سے اس شعبے میں مسابقت بڑھنے کی سنجیدگی ظاہر ہو تی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دوسرے ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر اس میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان کی ایف ڈی آئی پالیسی الگ تھلگ پڑنے والی نہیں ہے لیکن یہ سب سے زائد اصلاح پسند پالیسی ہے جو ہندوستان کو عالمی سطح پر ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ بناتا ہے
کانت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن بھارت نے اس سے شرح اموات کو قابو میں رکھا گیا ہے۔ کئی ممالک ایسی صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ آمدو رفت کو کم کررہے ہیں۔ جاپان نے اپنے آپریشن کو دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کے لئے 2.2 ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے جو بھارت کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔