گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بھارت میں كووڈ -19 کے یومیہ اوسطا چھ ہزار 952 نئے مریض سامنے آئے ہیں، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق 23 مئی صبح آٹھ بجے تک کورونا وائرس کے کل 1،25،101 کیسز تھے، جو آج صبح بڑھ کر 1،73،763 تک جا پہنچے ہیں، اس طرح ایک ہفتہ میں 48،662 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں ہی 7،964 مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارت سے زیادہ تیزی سے صرف امریکہ، برازیل اور روس میں ہی یہ پھیل رہا ہے، امریکہ میں جہاں نئے کیسز کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، وہیں برازیل اور بھارت میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے، روس میں انفیکشن بڑھنے کی رفتار تقریبا مستحکم ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں یومیہ21 ہزار439 کی اوسط سے گزشتہ ہفتے 1،50،072 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ایک ہفتہ کے دوران برازیل میں 17،177 کی اوسط سے ایک لاکھ 20 ہزار 242 نئے کیسز اور روس میں 8،739 کی اوسط سے 61،175 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔