ETV Bharat / bharat

'بھارت کو سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا ہے' - آر بی آئی کے سابق گورننر رگو رام راجن

آر بی آئی کے سابق گورننر رگو رام راجن نے کہا ہے کہ بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

RAGURAM
RAGURAM
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:24 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگو رام راجن نے کہا ہے کہ بھارت کو آزادی کے بعد سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے لنکڈ ان ویب سائٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'معاشی طرز پر، بھارت کو آزادی کے بعد سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی سے گزرنا پڑ ا ہے،اس سے پہلے بھی سنہ 2008 اور 09 میں عالمی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن تب ملازمین، کاروباری، و دیگر معاشی کام کاج روانی میں تھے اور ہماری حکومت معاشی اعتبار سے امیر تھی، اور آج ایسا بلکل نہیں جب ملک کو کورونا وائرس کا سامنا ہے'۔

انہوں نےمزید کہا 'ملک بھر میں طویل عرصے کا لاک ڈاون بہت مشکل ہے، اس لیے ہمیں سوچنا چاہیے کے کیسے ہم ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کچھ کاروبار شروع کر سکیں'۔

رگو رام راجن کا ماننا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں ایک ساتھ مل کر اور این جی اوز کو ساتھ لے کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں اور ضرورت مندوں کو اگلے کچھ مہینوں کے لیے براہ راست ان کے اکاونٹ میں پیسے بھیجیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.