بھارتی سفارت کار برائے کشمیر ویمرش اریان نے اقوام متحدہ میں کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) میں تشدد اور دہشت گردی ختم کرے۔
ویمرش اریان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان اس حصے کو خالی کرے۔
انھوں نے کہا کہ' جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسٔلہ خطہ میں جاری بھارت کے خلاف دہشت گردی ہے، جسے پاکستان کی معاشی سرپرستی حاصل ہے۔ کشمیر کے سرحد میں کھلے طور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان شملہ معاہدہ 1972 اور لاہور ڈکلیریشن 1999 کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ یہ صریح طور بربریت پر مبنی اور انسانی حقوق کے خلاف عمل ہے'۔