ETV Bharat / bharat

بھارت نے امیرکویت کےانتقال پرسوگ کا اعلان کیا - بھارت کوویت تعلقات

چار اکتوبرکو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف بلندی پر لہرایا جائے گا۔ اور کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔

بھارت نے امیرکویت کےانتقال پرسوگ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 12:19 PM IST

امیر کویت شیخ صبا الاحمد الجابر الصبا کے انتقال کے احترام میں بھارت نے 4 اکتوبر کو ملک بھر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امیر کویت کا 29 ستمبر کو 91 سال کی عمر میں امریکہ میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ 4 اکتوبر کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف بلندی پر لہرایا جائے گا اور کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔

مرحوم1929 میں پیدا ہوئے۔ شیخ صباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1963 سے 2003 تک تقریبا 40 سال وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2003 میں وزیراعظم بنے۔اور شیخ جابر الصباح کی وفات کے بعد جنوری 2006 میں وہ کویت کے امیر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کو کووڈ۔19 مثبت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.