ETV Bharat / bharat

بھارت - چین کشیدگی: وزیراعظم نے 19 جون کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارت اور چین کے مابین تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

india - china tension: Prime minister calls for an all party meeting
بھارت - چین کشیدگی: وزیر اعظم نے 19 جون کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 1:48 PM IST

Updated : Jun 17, 2020, 1:57 PM IST

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت - چین کشیدگی اور بھارت سرحدی تناؤ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ ورچول میٹنگ 19 جون پانچ بجے ہو گی اور اس میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے صدور موجود رہیں گے۔

اس سلسلہ میں پی ایم او انڈیا ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں یہ جانکاری دی گئی۔ ٹویٹ میں لکھا گیا: 'سرحد پر بھارت - چین کشیدگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے 19 جون 5 بجے آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے جس میں سبھی سیاسی جماعتوں کے صدور شرکت کریں گے۔'

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارت اور چین کے مابین تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں، اقوام متحدہ کے ترجمان ایری کینیکو نے کہا 'ہمیں لائن آف ایکچول کنٹرول پر بھارت اور چین کے مابین تشدد اور اموات کی خبروں پر تشویش ہے'، دونوں اطراف سے اپیل ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Last Updated : Jun 17, 2020, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.