ETV Bharat / bharat

بھارت ۔ چین کشیدگی: راہل کا مودی حکومت سے سوال - چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ

چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ پر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا ہے کہ چین کے زیر قبضہ اراضی کو واپس لینے کا کیا منصوبہ ہے؟ کیا اس پر کوئی کارروائی ہوگی یا اسے 'ایکٹ آف گوڈ' مان لیا جائے گا۔

بھارت ۔ چین کشیدگی: راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:46 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی پر ایک بار پھر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ کیا بھارتی حکومت چین سے زمین واپس لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟ یا یہ بھی 'ایکٹ آف گوڈ' ہے۔'

  • The Chinese have taken our land.

    When exactly is GOI planning to get it back?

    Or is that also going to be left to an 'Act of God'?

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 11, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ماسکو میں بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی میٹنگ میں ایل اے سی پر تناؤ کم کرنے کے لئے پانچ نکاتی فارمولے پر قرار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کم کرنے پر بھارت - چین متفق، پانچ نکاتی فارمولہ وضع

ان دنوں راہل گاندھی ٹویٹر کے توسط سے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ وہ حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.