ETV Bharat / bharat

بھارت ۔ بحرین کے درمیان کاروباری شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور - piyush srivastava

دونوں ممالک کے وزرا کے مابین ملاقات کے دوران مالی اور کاروباری شعبوں میں بھارت اور بحرین کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کے متعدد طریقوں پر غور کیا گیا۔

india bahrain discuss strengthening of  bilateral cooperation in financial, business sector
بھارت ۔ بحرین کے درمیان کاروباری شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:24 AM IST

بحرین میں بھارت کے نئے سفیر پیوش سری واستو نے بحرین کے وزیر خزانہ و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا کے مابین ملاقات کے دوران مالی اور کاروباری شعبوں میں بھارت اور بحرین کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کے متعدد طریقوں پر غور کیا گیا۔

بھارتی سفارتخانے نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'سفیر پیوش سری واستو نے شیخ سلمان الخلیفہ سے ملاقات کے دوران معیشت، کاروبار، دوطرفہ تعلقات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی'۔

بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مزید امکان اور دیگر مواقع فراہم کرنے کے لئے اس کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور اور تازہ ترین عالمی معاشی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.