ETV Bharat / bharat

'پاکستان، شدت پسندوں کی مدد بند کرے'

بھارت نے پاکستان سے کہا کہ وہ شدت پسندوں کی حمایت کرنا بند کرے اور اپنے ہی لوگوں خاص طور پر مظلوم مذہبی اقلیتوں کی بھلائی پر توجہ دے۔

'پاکستان، شدت پسندوں کی مدد بند کرے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں'

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:31 PM IST

پاکستان کے خلاف بھارت کا یہ سخت بیان جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جاری 43 ویں اجلاس کے دوران سامنے آیا جہاں پاکستان نے شہریت ترمیمی قانون اور کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

'پاکستان، شدت پسندوں کی مدد بند کرے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں'
'پاکستان، شدت پسندوں کی مدد بند کرے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں'

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارتی نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' ہمارے پڑوسی ملک کو ہماری صلاح یہ ہوگی کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہیں اور خاص طور پر اپنے ہی ملک میں ظلم و ستم کے شکار مذہبی اقلیتوں کی بھلائی کی طرف توجہ دیں۔'

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستانی میڈیا نے ملک میں متعدد ہندو اور سکھ لڑکیوں کی زبردستی مذہبی تبدیلی اور ان کی شادیوں کے واقعات کو سامنے لایا تھا۔

مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھارت نے کونسل کو کہا کیا کہ 'جموں و کشمیر کی صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز صبر و تحمل سے کام لے رہی ہیں۔ وہاں ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی ہے اور نہ ہی پولیس کی کارروائی میں کسی بھی عام شہری کی زندگی ضائع ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.