اقوام متحدہ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے بھارتی حکومت کو جانکاری دی ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون میں مداخلت چاہتے ہیں۔۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون بنائے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اس قانون کے خلاف ہوئے مظاہروں میں متعدد جانیں بھی جا چکی ہیں۔
جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا، شہریت ترمیمی قانون میں پڑوسی ملک افغانستان پاکستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتی طبقے یعنی ہندو، سکھ، عیسائی، بدھ، جین، پارسی کو بھارت کی شہریت دی جانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔