رویش کمار نے کہا 'ہم واضح طور پر مانتے ہیں کہ بھارت کی خودمختاری سے متعلق معاملات پر کسی بھی غیر ملکی جماعت کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے، رویش کمار نے کہا کہ بھارت کی پوزیشن واضح ہے کہ 'سی اے اے' آئینی طور پر درست ہے اور وہ آئینی اقدار کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا 'یہ (سی اے اے) تقسیم ہند کے المیہ سے سامنے آئے انسانی حقوق کے مسائل کے سلسلے میں ہماری طرف سے بہت پہلے ظاہر کیا گیا قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے'۔
رویش کمار نے مزید کہا 'بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں قانون کی بالادستی ہے اور اس کی حکمرانی چلتی ہے، ہم سب اپنی آزاد عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس پر اعتماد کرتے ہیں، ہم پر اعتماد ہیں کہ ہماری مضبوط اور قانونی نقطہ نظر سے ٹکنے والی پوزیشن کو سپریم کورٹ میں جیت ملے گی'۔