ETV Bharat / bharat

سرحدی تنازع: لداخ میں رفائل جنگی طیارے تعینات - مشرقی لداخ میں کشیدگی

کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا چھٹا دور مشرقی لداخ میں صبح نو بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ بھارتی وفد کی قیادت کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے ہیں۔

سرحدی تنازع: لداخ میں رفائل جنگی طیارے تعینات

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:00 AM IST

مشرقی لداخ میں کشیدگی کم کرنے اور فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین پانچ نکاتی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے بھارت اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر پیر کو ایک بار پھر بات چیت کر رہے ہیں۔

وہیں بھارتی فضائیہ نے لداخ میں بھارت چین سرحد پر رفائل طیارے تعینات کر دئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق 'ایل اے سی پر رفائل طیارے اڑان بھرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔'

ذرائع نے بتایا کہ 'کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا چھٹا دور مشرقی لداخ میں صبح نو بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ بھارتی وفد کی قیادت کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے ہیں۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر اور لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے بحری ماحولیات پر نگرانی کے لیے نیا سیٹلائٹ لانچ کیا

واضح رہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے گذشتہ تین ہفتوں میں کم از کم تین بار پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی کنارے پر بھارتی فوج کو دھمکانے کی کوشش کی ہے۔ 45 برسوں میں پہلی بار لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہوائی گولیاں چلائی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.