وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ 'چھ جون کو چوشول مولدو علاقے میں کور کمانڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی۔'
یہ میٹنگ دونوں فریقوں کے درمیان سرحد پر ہوئے ڈیڈ لاک کے حل کے لئے ڈپلومیٹک اور فوجی بات چیت کے سلسلے میں ہوئی۔
میٹنگ میں اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہمارے ممالک کے اعلی ترین قیادت کی ہدایات کے مطابق صورت حال کا حل ہونا چاہئے۔
شری واستو نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں دونوں فریق فوجی اور ڈپلومیٹک سطح پر بات چیت اور رابطہ قائم کئے ہیں تاکہ اس ڈیڈلاک کو جلد سے جلد پرامن طریقہ سے حل کیا جاسکے اور سرحد پر امن اور استحکام قائم ہوسکے۔
بھارت۔چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لئے یہ ضروری ہے۔