ETV Bharat / bharat

'یو پی اے حکومت گرانے کیلئے بی جے پی نے عآپ کی حمایت کی' - وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے آر ایس ایس - بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے یو پی اے سرکار گرانے کے لیے عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حمایت کی تھی۔

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Sep 15, 2020, 5:30 PM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بدعوانی کے خلاف ملک گیر مہم اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کو آر ایس ایس - بھاجپا نے جمہوری اقدار کو ختم کرنے اور یو پی اے سرکار کو گرانے کے لیے ان کی حمایت کی تھی۔

راہل گاندھی نے عآپ کے بانی ممبر اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے مبینہ طور دعویٰ کیا ہے کہ آر ایس ایس - بھاجپا نے کانگریس حکومت کو گرانے اور خود بر سر اقتدار میں آنے کی غرض سے اس تحریک کی بڑی حد تک حمایت و تائید کی تھی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’جو پہلے ہی ہمارے علم میں تھا اس کی عآپ کے بانی ممبر نے تصدیق کی۔‘‘

’’بدعوانی کے خلاف ملک گیر مہم (India Against Corruption) اور عآپ کو آر ایس ایس - بھاجپا نے جمہوری اقدار کو ختم کرنے اور یو پی اے سرکار کو گرانے کے طور پر استعمال کیا تھا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار راہل گاندھی نے کیا جو اس وقت اپنی والدہ کے ہمراہ ہے جو طبی معائنہ کی غرض سے امریکہ گئی ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پرشانت بھوشن عآپ لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کے ہمراہ بدعوانی کے خلاف ملک گیر مہم (India Against Corruption) کا حصہ تھے۔ سنہ 2015میں بھوشن کو یوگندر یادو کے ہمراہ ’’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘‘ کی پاداش میں عآپ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 15, 2020, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.