کمپنی کے پائلٹوں کی تنظیم نیشنل ایوی ایٹرس گلڈ نے ایس بی آئی کے صدر رجنیش کمار کو ایک خط لکھا ہے جس میں ایئرلائن کوواپس پٹری پرلانے کے لیے اس کے قرض کو اکوٹی کے طور پر خریدنے کے لیے 15000 کروڑ روپیے کے کنسورٹیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
گلڈ نے لکھا ہےآپ سے ہماری ہاتھ مودبانہ درخواست ہے کہ ہم (پائلٹوں)نے اور طیاروں کا رکھ رکھاؤ کرنے والے انجینئروں نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے بر وقت ادائیگی کرکے ان کی مشکلات کچھ کم کریں۔
پیر کو جیٹ ایئرویز کےبورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں قرض سے نمٹنے کا منصوبہ طے پایا۔ اس کے مطابق قرض کے بدلے کمپنی قرض دینے والے بینکوں کو ایک روپیے کے 11 کروڑ 40 لاکھ شیئر جاری کرے گی۔ایس بی آئی کمپنی کو فوراً 1500 کروڑ روپیے دے گی تاکہ وہ ایئرلائنس کا آپریٹنگ آپریشن چلاتا رہے۔
پائلٹ تنظیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جیٹ ایئر ویز کی بحالی اور کامیاب بنانے میں تعاون دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس نےمسٹرکمار سے گلڈ کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کی بھی گذارش کی ہے۔