عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وہیں دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخیرے میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔
واضح رہے کہ گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گزشتہ 58 دنوں سے مستحکم تھی۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔
تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپیے جبکہ ڈیزل 70.68 روپیے فی لیٹر ہے۔
اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول 87.92 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.11 روپے فی لیٹر پر ہو گیا ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 82.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 74.24 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.17 روپے فی لیٹر رہا۔
آئی او سی ایل سے ملی اطلاع کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے۔
شہر ڈیزل پٹرول
دہلی میں 70.68 81.23
ممبئی میں 77.11 87.92
کولکاتہ میں 74.24 82.79
چنئی میں 76.17 84.31