کم عمری میں کی جانے والی شادیاں وقتی اور عارضی مسائل کا حل سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن بسااوقات اس کے سنگین نتائج بھی برامد ہوتے ہیں۔
کچھ کم عمر لڑکیوں کے لیے نوعمری میں شادی جہاں انکی محبت کو پایہ تکمیل تک پہونچاتی ہے، وہیں بعض نو عمر لڑکیاں نسل در نسل چلنے والے قرضوں کو اتارنے کے لئے بھی شادی کی بھٹی میں جھونک دی جاتی ہیں۔
مسلسل خانہ جنگی کے شکار ملک عراق کے مختلف کیمپوں میں آباد پناہ گزین نو عمر لڑکیاں جہاں کم عمری میں شادی کے فیصلے سے انتہائی خوش ہیں وہیں بعض لڑکیاں اپنی شادی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔