ملک میں عالمی وبا کووڈ۔19 کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لیے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی ضمن میں جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ تین دن میں ہر روز ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 11 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 10 ستمبر کو 11 لاکھ 63 ہزار 542 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ پانچ کروڑ40 لاکھ 97 ہزار 975 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تعداد آٹھ ستمبر کو 11 لاکھ 54 ہزار 549 تھی۔
اس سے قبل کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کو روکنے کے لیے دو اور تین ستمبر کو لگاتار دو دن 11، 11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
کونسل کے مطابق تین ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔
وہیں دو ستمبر کو پہلی بار ملک میں جانچ کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ رہی اور 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ درج کی گئی جو دنیا میں ایک دن میں متاثرین کی جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔