ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا پازیٹیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی ہے۔ اس بات کی جانکاری اورنگ آباد کے میئر نندکمار گھوڑیلے نے دی ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:29 PM IST

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے کہا ہے کہ کل شام تک 53 پازیٹیو مریض اورنگ آباد میں تھے لیکن آج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی ہے۔

اورنگ آباد کارپوریشن کے میںئر نندکمار گوریلے کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں 6 افراد کی کرونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 23 بیماری سے ٹھیک ہو کر اپنے گھر پر ہے اور کووڈ 19کے مریضوں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال علاج میں رکھا گیا ہے۔

مئیر نندکمار گھوڑیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے محفوظ رہیے اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مدد کرے۔ فی الحال اورنگ آباد میں چھ جگہ ہاٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ساتھ ہی مئیر نے کہا کہ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس والوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ساتھی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی سبھی علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ جو بھی لوگ ان مریضوں کے رابطے میں تھے ان کی جانچ کر کے بہت سارے لوگوں کو ھوم کورنٹائن کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.