وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو کھانے کی حفاظت کی منصوبہ بندی کے تحت اب سات کلو اناج ملے گا۔ اس کے تحت دو روپے فی کلو گندم اور تین روپے فی کلو گرام چاول دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ریاستوں کو اس منصوبہ کے تحت پیشگی اناج اٹھانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ عوامی نظام تقسیم کے ذریعے یہ اناج دستیاب کرائے جاتے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا غذائی تحٖفظ کا طریقہ کار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے تحت 27 روپے فی کلو گرام والا گندم دو روپے فی کلوگرام جبکہ 32 روپے فی کلو گرام والا چاول تین روپے فی کلو دیا جاتا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ابھی فی شخص پانچ کلو گرام اناج دیا جاتا ہے۔