ETV Bharat / bharat

سووچھ بھارت مشن کے تحت راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح - 'گندگی، بھارت چھوڑو'

وزیراعظم نریندر مودی نے سووچھ بھارت مشن کے تحت راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح کیا۔

سووچھ بھارت مشن کے تحت راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 9:05 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے آج سووچھ بھارت مشن کے تحت راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح کیا۔

سووچھ بھارت مشن کے تحت راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح

اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ' مہاتما گاندھی امر رہیں کے نعرے بھی بلند کیے۔ مزید وزیر اعظم نے بچوں کے ساتھ مل کر 'گندگی، بھارت چھوڑو' کے بھی نعرے لگائے۔

آپ کو بتادیں کہ وزیر اعظم نےمہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صدسالہ تقریبات کےموقع پر 10 اپریل دو ہزار سترہ کو مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت کے طور پر پہلی مرتبہ راشٹریہ سووچھتا کیندر کے قیام کا اعلان کیاتھا۔

اطلاع کے مطابق سوچھ بھارت مشن نے ملک کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یکسر بدل دیاہے۔ 55کروڑ سے زیادہ لوگوں کے رویے میں اہم تبدیلی پیدا کی ہے۔وہ اب کھلے میں رفع حاجت ترک کرکے بیت الخلا کے استعمال کی طرف راغب ہوگئے ہیں۔

راشٹریہ سووچھتا کیندر کا قیام آنے والی نسلوں کو سووچھ بھارت مشن میں ایک سب سے بڑی نظریاتی تبدیلی کی مہم کے کامیاب سفر سے متعارف کرائے گا۔ کیندر میں ڈیجٹل اور باہر کھلی فضا کے متوازن تال میل کے ذریعے سووچھتا اور متعلقہ پہلوؤں سے متعلق معلومات، بیداری اور تعلیم دی جائے گی۔آپس میں فاصلہ برقرار رکھنے کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم نے دلی کے 36 اسکولی طلبہ سے بات چیت کی جو 36 ریاستوں ومرکز کے زیرانتظام علاقوں کی نمائندگی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.