رمیش پوکھریال نے کہا کہ "تعلیم اور صحت دو ایسے اہم ستون ہیں جن پر خوشحال معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس پروگرام کی مدد سے ہمارے بچے معاشرے میں صحت سے متعلق بیداری اور صحت مند نظام کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کریں گے اور بچوں کی صحت کی نگہداشت کے نظام کا ایک مضبوط سلسلہ شروع ہو گا"۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے ملک میں 6 سے 18 سال کی عمر کے تقریبا 26 کروڑ بچے اسکول جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان بچوں کو تعلیم دینا، ان کے صحت اور طرز زندگی کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے"۔
مرکزی وزیر تعلیم نے اس خصوصی خواندگی پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے اسکول کے بچوں کو سائنسی طریقے سے تعلیم دے کر ہم بچوں کی صحت کے تئيں گھروالوں اور معاشرے کی روایتی سوچ اور قدامت پسندانہ ذہنیت کو بدل سکتے ہیں اور اسکول کے بچے خود اسکول، گھر یا کسی بھی مقام پر طبی صورتحال کا جائزہ لینے کے قابل ہوسکتے ہیں اور موثر اقدامات بھی کرسکتے ہيں۔
اس پروگرام میں انڈین پیڈیاٹریکس کے صدر ڈاکٹر بکول پاریکھ، منتخب صدر ڈاکٹر پیوش گپتا، جنرل سکریٹری ڈاکٹر بسوا راج، انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس کے دہلی سنٹر کے صدر ڈاکٹر رمیش نابھ، سکریٹری ڈاکٹر اسمتا مشرا، ایس ڈی پبلک اسکول پیتم پورہ کی پرنسپل انیتا شرما اور اسکول کے چیئرمین چندربھان گرگ بھی موجود تھے۔