مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی ہدایت پر ایمس کے ایک دیگر ڈاکٹر منیش سنیجا کے ساتھ ملک میں انفکشن کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرے احمدآباد میں کورونا متاثرین کا علاج کرنے والے میجر میڈیکل سائٹ سول اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر گولیریا نے کہا کہ لوگوں کو اس مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط ضرور رکھنی چاہیے۔ علامات کا پتا چلتے ہی فوری جانچ کرانی چاہئے۔علامات والے اور زیادہ عمر کے لوگوں کو اسپتال میں تاخیر سے لانے سے مرض میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسمٹومیٹک متاثرین یعنی بغیر علامات والے متاثرین میں بھی کووڈ-19 وائرس اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے خون میں بھی آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے لیکن کئی مرتبہ مریض کو اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔ ایسے معاملوں میں بھی جانکاری نہیں ہونے پر منفی اثر پڑ سکاتا ہے۔ ڈاکٹر گولیریا نے کہا کہ اس وبا سے جنگ میں فتح لوگوں کے تعاون کے بغیر مشکل ہے۔سماجی دوری، لاک ڈاؤن پرصحیح طریقہ سے عمل اور دفاعی اقدامات بے حد ضروری ہیں۔
ڈاکٹر گولیریا اور ڈاکٹر سونیجا نے گجرات میں کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے اور قابو کرنے کے لئے ریاستی حکوت کی طرف سے خاص طور پر نامزد سینئرآئی اے ایس افسر پنکج کمار اور مزید دیگر کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔
واضح رہے کہ شاہ اور وزیر اعظم نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے وزیرداخلہ سے یہاں ماہرین کی ٹیم بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ گجرات میں اب تک کورونا کے 7400سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 5300سے زیادہ صرف احمدآباد کے ہیں۔کل 449اموات میں 343احمدآباد میں ہوئی ہیں۔