ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کورونا سے متاثرین کے معاملات کم - Puducherry

پڈوچیری میں منگل کو کرائکل کے ایک کوروناوائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ شخص کے صحت یاب ہونے کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر سات ہوگئی ہے۔

پڈوچیری میں کورونا سے متاثرین کے معاملات کم

author img

By

Published : May 19, 2020, 11:25 PM IST

پڈوچیری کے وزیر صحت ملادی کرشنا راو نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں کے جی آئی پی ایم ای آر اسپتال میں تملناڈو کے پانچ لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں نئی دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت اجلاس میں حصہ لینے والے پڈوچیری کے گیارہ لوگ پیر کو مرکز کے زیرانتظام ریاست پہنچے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کے سات طلبا اور دوبئی سے چار لوگوں پڈوچیری آئے ہیں۔

پڈوچیری میں کورونا سے متاثرین کے معاملات کم
پڈوچیری میں کورونا سے متاثرین کے معاملات کم

مسٹر راو نے کہاکہ پڈوچیری آنے والے ان تمام لوگوں کو کورینٹائن رکھا گیا ہے اور ان کی کورونا وائرس کی جانچ کے بعد ان کی کورینٹائن مدت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ وہ کووڈ۔19وبا سے نپٹنے کے لئے محکمہ صحت کو فاضل 100کرو ڑ روپے کے الاٹمنٹ کی مانگ سے متعلق ایک خط وزیراعلی وی نارائن سوامی کو آج سونپیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.