گورنر عارف خان نے ریاستی حکومت کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف پاس کی گئی تجویز کو غلط ٹھہرایا تھا جس کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے انہیں اسٹیج پر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
عارف خان جیسے ہی اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشن،وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر قانون اے کے بلیان کے ساتھ ایوان میں گھسے اپوزیشن اراکین نے بالکل درمیان میں آکر نعرے بازی شروع کر کے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
اپوزیشن رہنماؤں نے دس منٹ سے زیادہ دیر تک واپس جاؤکے نعرے لگائے جس کے بعد رام کرشن نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے اراکین کو ہٹایا اور گورنر کے اسٹیج تک جانے کے لیے راستہ بنایا۔