عراق آزاد انسانی حقوق ہائی کمیشن کے رکن علی البوعیتی نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک مظاہرین کے مرنے والوں کی تعداد 485 اور زخمیوں کی تعداد 27000 ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل 2807107 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس درمیان 48 مظاہرین کو اغوا کیا گیا ہے۔ عراق میں ہلاکتیں اور اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوئے ہیں، خاص طور پر سول سوسائٹی کے کارکنوں کے درمیان جو دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے پہلے انسانی حقوق کی تنظیم نے بغداد اور دیگر شہروں میں کارکنوں پر حملے کو لے کر خبردار کیاتھا۔ کمیشن نے غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنا کرقتل کو روکنے، مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے سکیورٹی خدمات کی کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف گزشتہ اکتوبر سے لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔