بھرت پور کے علاقے میں پیدا ہونے والا پان دنیا کے مختلف خطوں میں کھایا جاتا ہے، کیوں کہ اس کا ذائقہ الگ ہوتا ہے۔
غیر موسمی بارش ، دھند ، شدید سردی اور ٹھنڈ کی وجہ سے اس بار خطے کی پان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اس علاقے میں لگ بھگ 400 کاشتکار پان کی کاشت کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
اگر کاشتکاروں کا یقین کیا جائے تو ، پان کی کاشت میں رواں برس تقریباً 13 کروڑ کے نقصان کا خدشہ ہے۔
محکمہ زراعت کے عہدیداروں نے علاقے کے پان کھیتوں (باریجا) میں جاکر اس نقصان کا جائزہ لیا۔
باگرین گاؤں کھری کے کاشتکار بہاری لال تمولی نے بتایا کہ گاؤں کے 300 کے قریب کسان پان کی کاشت کاری کے کاروبار میں شامل ہیں۔ لیکن اس بار سردی کی وجہ سے پان کی فصل پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پان کے کاشت کاروں کو کسی بھی قسم کی امداد نہیں مل رہی ہے، حالاں کہ انھوں نے اس ضمن میں حکموت کے اہلکاروں کو میورنڈم بھی دیا ہوا ہے۔