ETV Bharat / bharat

عمران طاہر سی پی ایل میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ - west indies

جنوبی افریقہ کے سرکردہ اسپنر عمران طاہر اس سال 18 اگست سے شروع ہونے والی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل 2020) میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے ہیں ۔

عمران طاہر سی پی ایل میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:05 PM IST

کورونا وائرس کے وبا کے درمیان کرکٹ آہستہ آہستہ واپس پٹری پر آرہی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے۔ تو اب ڈومیسٹک کرکٹ بھی واپس آرہی ہے۔

اس سال کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل 2020) 18 اگست سے شروع ہوگی۔ اس لیگ کے تحت ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگا میں 33 میچ کھیلے جائیں گے۔ کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے تمام میچوں کو احتیاط سے کرایا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں لیکن جنوبی افریقہ سے صرف عمران طاہر اس لیگ کا حصہ ہوں گے۔

عمران طاہر سی پی ایل میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ
عمران طاہر سی پی ایل میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ

اس ٹورنامنٹ کے دوران تمام میچ بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دوسرے ستارے راسی وان ڈار ڈوسین ، تبریز شمسی ، اینریک نورٹجی ، ریلی روس اور کولن انگرام ابھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ عمران طاہر پاکستان میں پی ایس ایل میں کھیل رہے تھے ، اس وقت لاک ڈاؤن کے سبب وہ جنوبی افریقہ نہیں جاسکے تھے لیکن اب وہ پاکستان چھوڑ کر سی پی ایل کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں ابھی بھی لاک ڈاؤن ہے۔ تاہم بورڈ نے آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں کو این او سی دے دی ہے۔ دوسری جانب آئی پی ایل 2020 اب متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے 8 نومبر کے درمیان منعقد ہوگا ، لیکن حکومتی منظوری کے سبب جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی شرکت ابھی بھی مشکوک بنی ہوئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے 10 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.