ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی مدراس کا دنیا میں ڈیٹا سیکٹر میں پہلی آن لائن ڈگری کا آغاز

کورونا وائرس بحران کے دور سے گذررہے آئی آئی ٹی مدراس نے منگل کو ڈیٹا پروسیسنگ اور کمپیوٹر سائنس میں آن لائن ڈگری اور ڈپلومہ کورس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:37 PM IST

آئی آئی ٹی مدراس کا دنیا میں ڈیٹا سیکٹر میں پہلی آن لائن ڈگری کا آغاز
آئی آئی ٹی مدراس کا دنیا میں ڈیٹا سیکٹر میں پہلی آن لائن ڈگری کا آغاز

اعلان کے ساتھ ہی آئی آئی ٹی مدراس ڈیٹا پروسیسنگ اور کمپیوٹرز کے شعبہ میں آن لائن ڈگری اور ڈپلومہ کورسز شروع کرنے والا دنیا کا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا ہے۔انسانی ترقیات ووسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس آن لائن کورس کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقاتی کام اور آئی آئی ٹی ، مدراس کی عمدہ کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں کیوں کہ وہ ہمیشہ قومی رینکنگ فریم ورک میں پہلے نمبر پر رہا ہے اور اس نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر بھاسکر رام مورتھی نے کورونا وائرس کے دور میں یہ آن لائن ڈگری اور ڈپلومہ کورس شروع کرکے قابل ستائش کام کیا ہے ، جس کے لئے میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.