ETV Bharat / bharat

اگنو نے اینیمل ویلفیئرمیں پی جی ڈپلومہ کورس متعارف کروایا - اگنو نے اینیمل ویلفئیر میں پی جی ڈپلومہ کورس

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے اسکول آف ایکسٹینشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز نے اینیمل ویلفیئر میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کیا ہے۔

اگنو نے اینیمل ویلفئیر میں پی جی ڈپلومہ کورس متعارف کروایا

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:17 PM IST

اس کورس کا مقصد ملک بھر میں مویشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے پیشہ ور افراد کے لیے ہے۔ اس پروگرام کو انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے جولائی 2020 کے سیشن سے شروع کیا گیا ہے، جو جانورں کی فلاح و بہبودی کا کام پیشہ وارانہ طریقے سے کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد سائنس پر مبنی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تعلیم کو فراہم کرنا اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں معاشرتی طور پر ذمہ دار فیصلے کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

نئے پروگرام کے بارے میں تفصیلات اگنو کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جو امیدوار پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں وہ نیچے دیئے گئے براہ راست لنک کو بھی چیک کرسکتے ہیں۔

http://ignou.ac.in/userfiles/PG%20Diploma%20in%20Animal%20Welfare%20(PGDAW).pdf

اس پروگرام کی مدت ایک سال کی ہے، کسی بھی سبجکٹ میں گریجویشن کرنے والے طلبا اس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

س پروگرام میں مویشی اور بھینس ، بھیڑ اور بکری، پولٹری ورکنگ، پالتو جانوروں کو پالنے، چڑیا گھرکے جانور اور لیبارٹری کے جانوروں جیسے جانوروں کے بارے مٰیں پڑھایا جائے گا۔

پروگرام کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند طلباء پروگرام سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اگنو کی سرکاری ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.