ETV Bharat / bharat

گاڑیوں کے لیے فاسٹ ٹیگ لگانا لازمی: گڈکری - lock sabha

مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈکری کے مطابق ٹول پلازہ نظام بند نہیں کیا جائے گا کیونکہ اسی آمدنی سے شاہراہوں کی بہتر دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔

if-you-want-good-service-you-have-to-pay-says-nitin-gadkari-on-toll-collection
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 3:57 PM IST

مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈکری نے کہا کہ ٹول پلازہ نظام کو بند نہیں کیا جائے گا اور قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ پر لگنے والے جام سے نجات پانے کے لیے تمام گاڑیوں کو چار ماہ کے اندر لازمی طورپر فاسٹ ٹیگ سے جوڑ دیا جائے گا۔

مسٹر گڈکری نے لوک سبھا میں روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت سے متعلق مطالبات زر پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ فاسٹ ٹیگ لگانے سے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دینے والی گاڑیوں کی قطار ختم ہوجائے گی، اس لیے چار ماہ میں تمام گاڑیوں کو لازمی طورپر یہ ٹیگ لگانے کے لیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں پر فروخت کے وقت ہی یہ ٹیگ لازمی کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا نے صوتی ووٹ سے وزارت سے وابستہ مطالبات زر کو منظور کردیا۔

گڈگری نے کہاکہ اب تک 58 لاکھ فاسٹ ٹیگ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اس ٹیگ کو لگانے سے گاڑیوں کو ڈیجیٹل طریقہ سے ٹول ٹیکس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے اور اس کی رقم پہلے ہی لی جاتی ہے، اس لیے اس ٹیگ سے وابستہ گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر رکنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہوں پر واقع ٹول پلازہ پر ٹول دینے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطار نہیں لگے، اس کے لیے نئی اور بہتر تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ ٹول پلازہ پر چھوٹ دینے کے بارے میں مانگیں آتی ہیں لیکن یہ نظام ختم نہیں ہوگا، کیونکہ اسی آمدنی سے شاہراہوں کو بہتر دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکول بسوں اور اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنی رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹریکٹر، دو پہیہ گاڑیاں اور آٹو رکشہ کو پہلے ہی اس سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.