ETV Bharat / bharat

چندا کوچر کے شوہر گرفتار - سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر

ای ڈی نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر کے شوہر کو آئی سی آئی سی آئی - ویڈیوکون معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

آئی سی آئی سی آئی - ویڈیوکون کیس میں چندا کوچر کے شوہر گرفتار

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 7:39 AM IST

آئی سی آئی سی آئی بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آئی سی آئی سی آئی- ویڈیوکون معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاری ای ڈی نے آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعہ ویڈیوکون گروپ کے سربراہ وینوگوپال دھوت کو 3250 کروڑ کے قرض کے سلسلے میں کی ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک گھوٹالہ کیس میں یہ پہلی بڑی گرفتاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر اور دیگر افراد کے خلاف آئی سی آئی سی آئی بینک کی جانب سے ویڈیوکون گروپ کو دیئے گئے قرض کے معاملے میں بے ضابطگیاں اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ای ڈی نے تحقیقات کر رہی تھی۔

اس سے قبل اس معاملے میں چندا کوچر اور ان کے شوہر کے خلاف ایک لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

یہ کیس آئی سی آئی سی آئی بینک کی 2009 اور 2011 کے دوران ویڈیوکون گروپ کو 1875 کروڑ کے قرضوں کی منظوری میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں اور بدعنوانی کی کارروائی سے متعلق ہے۔

ای ڈی کو غیر قانونی لین دین سے متعلق شواہد ملے تھے جس میں نیو پاور کو کروڑوں روپے دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ: لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ

واضح رہے کہ کوچر جوڑے سے گزشتہ مہینے ممبئی میں متعدد بار پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ وہ پہلی بار دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ مارچ میں اپنی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پرای ڈی نے کوچر کی رہائش گاہ اور دفتر کے احاطے کی تلاشی لی تھی اور چندا اور اس کے شوہر دیپک کوچر کے ساتھ ساتھ ویڈیوکون گروپ کے پروموٹر وینوگوپال دھوت سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.