ETV Bharat / bharat

'ہزار خاندان میں ضروری اشیا تقسیم کروں گا' - 'ہزار خاندان میں ضروری اشیا تقسیم کروں گا'

فلمی اداکار رجنی کانت نے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے کہ 'میں ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہزار خاندان میں ضروری اشیا تقسیم کروں گا'۔

'I will distribute essentials to thousand families'
'ہزار خاندان میں ضروری اشیا تقسیم کروں گا'
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 3:00 PM IST

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہزار خاندانوں کو گروسری (کیرانے کا سامان) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے قہر کے دوران فلم انڈسٹری کے متعدد فنکار کسی نہ کسی طرح لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ اب اس فہرست میں رجنی کانت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

'فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا' کو پچاس لاکھ روپے دینے کے بعد رجنی کانت ندیگر سنگم کے اداکاروں کی مدد کے لئے بھی آگے آئے ہیں۔ وہ ندیگر سنگم میں تقریبا ً ایک ہزار فنکاروں کو گروسری کا سامان دستیاب کرائیں گے۔

ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ندیگر سنگم) کے بہت سے فنکار وں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ایسے میں رجنی کانت نے ان ہزار فنکاروں کو گروسری فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس سے ان فنکاروں کے اہل خانہ کو مدد مل سکتی ہے جو کورونا بحران کے دوران پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.