ETV Bharat / bharat

'ایم آئی ایم ایک غیر جانبدار سیاسی جماعت ہے'

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کی مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع صدر ڈاکٹر شویتا آریہ سے ای ٹی وی بھارت کی خاصوصی بات چیت۔

ضلع کشن گنج کی مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع صدر ڈاکٹر شویتا آریہ
author img

By

Published : Apr 22, 2019, 3:28 PM IST

ڈاکٹر شویتا آریہ نے کہا کہ کشن گنج پارلیمانی حلقے سے ایم آئی ایم کے امیدوار اخترالایمان کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ ضرور فتح یاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا ایم آئی ایم ایک غیر جانبدار سیاسی جماعت ہے اور یہ ہر فرد کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ڈاکٹر شویتا نے کہا کہ اگر اسمبلی انتخابات میں مجھے پارٹی کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا تو میں ضرور اپنی قسمت آزماؤں گی۔

ڈاکٹر شویتا آریہ نے کہا کہ کشن گنج پارلیمانی حلقے سے ایم آئی ایم کے امیدوار اخترالایمان کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ ضرور فتح یاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا ایم آئی ایم ایک غیر جانبدار سیاسی جماعت ہے اور یہ ہر فرد کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ڈاکٹر شویتا نے کہا کہ اگر اسمبلی انتخابات میں مجھے پارٹی کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا تو میں ضرور اپنی قسمت آزماؤں گی۔

Intro:بہار : کشن گنج ضلع کی مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع صدر و بیوٹی آف بہار محترمہ ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ نے آج نمائندہ ائی ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ 23مئی کو پارلیمانی انتخاب کا نتیجہ تمام مجلس اتحاد المسلمین کے چاہنے والوں کے لئے خوشگوار ہوگا، کیونکہ اس دن اخترالایمان صاحب جیت کا مالا پہنیں گے.
ان سے جب پوچھا گیا کہ جیت کی دعویداری تو سبھی امیدواروں کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے پھر آپ کس بنیاد پر اتنے اعتماد کے ساتھ کہ رہی ہیں کہ آپ کی پارٹی کے امیدوار اخترالایمان ہی فتحیاب ہوں گے، اس پر تارا شویتہ آریہ نے کہا کہ اخترالایمان واحد ایسے امیدوار تھے جن کے لئے عورت، مرد، بوڑھے اور بچے سب میں جنون دیکھا گیا. یہاں تک کہ لوگوں نے جسم پر پتنگ کے ٹیٹو کے ساتھ ساتھ پتنگ کے ڈیزائن کے بال بھی کٹواے.
شویتہ آریہ سے پوچھا گیا کہ عام طور پر ایم آئی ایم کے مخالفین اس پارٹی کو مسلمانوں کی پارٹی بتاتے ہیں کیونکہ پارٹی کا نام مجلس اتحاد المسلمین ہے اس پر تارا شویتہ آریہ نے کہا کہ یہ بےبنیاد بات ہے، جو لوگ بھی اس طرح کی باتیں کرتے ہیں دراصل وہ ایم آئی ایم سے خوف کھاکر اسے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں. اس پارٹی میں سبھوں کو برابر عزت دی جاتی ہے. اس کی مثال خود میں ہوں. میں دوسرے مزہب سے ہوں اس کے باوجود پارٹی نے مجھے خاتون ضلع صدر منتخب کیا ہے، میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے.



Body:ایک سوال کے جواب میں شویتہ آریہ نے کہا اگر مجھے کشن گنج اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے کا موقع ملا تو میں یقینی طور پر چناو لڑوں گی اور جیت کر کشن گنج کی عوام کی خدمت کروں گی.
کئی اور اہم مدوں پر ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ نے بےباکی سے اپنی بات رکھی. دیکھئے متعلقہ ویڈیو.


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.