ETV Bharat / bharat

جج کو جان کا خطرہ - آندھراپردیش کی خبریں

چتور ضلع جج نے کہا کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

جج کو جان کا خطرہ
جج کو جان کا خطرہ
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 10:31 AM IST

آندھراپردیش، چتور ضلع کے جج راما کرشنا نے الزام لگایا کہ ریاستی وزیر پیدی ریڈی کے خلاف کیس شروع ہونے کے بعدسے انھیں دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تروپتی اسپتال میں طبی امداد کے لئے سفر کے دوران ایک گاڑی پورے راستے میں ان کی کار کا تعاقب کرتی رہی۔ کچھ افراد نے ان کا پیچھا کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ جہاں جہاں انھوں نے گاڑی تیز چلائی اور روکی۔ تعاقب کرنے والی گاڑی نے بلکل اسی طرح کیا۔ جج نے کہا کہ عوام کے درمیان پہنچنے سےان کی جان بچ گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس بھی تعاقب کرنے والے افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

جج نے کہا جب سے ہائی کورٹ میں مذکورہ وزیر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں تب سے دھمکیاں اور حملے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونو سود کی دریا دلی جاری ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.