یہ کوگ کشتی کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں۔ مسلمانوں میں شاید ہی کوئی اور برادری ہوگی جس کو کشتیوں سے اتنا لگاؤ ہو جتنا ان میں ہے۔
یہاں کے نوجوانوں میں بچپن سے ہی کسرت کرنے اور کشتی کے داؤپیچ سیکھنے کا شوق پایا جاتا ہے۔
اس علاقے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے نوجوانوں نے نہصر ف شہری سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کے لیے میڈلز جیتے ہیں۔
ویسے تو یہاں کئی ا کھاڑے ہیں مگر یہاں کا سب سے مشہور اکھاڑا باعم اکھاڑا ہے، جہاں آج بھی درجنوں نوجوان کشتی کے گر سیکھتے ہیں اور مقامی سطح سے لےکر بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
اس اکھاڑے کے تربیت یافتہ عبدالرحیم نامی پہلوان نے ایک سے زائد مرتبہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور کئی میڈلز حاصل کیے ہیں۔
بارکس کے ہی سعود بن سعید باعم کو ہند کے کیسری مقابلوں میں سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔