ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازمین وزیراعلی چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلی نے اپنی تقریر میں آر ٹی سی یونین کی توہین کی۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازمین نے وزیراعلی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ہم اس سلسلے میں اس کی تفتیش کریں گے۔
دراصل وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازمین کی ہڑتال اور کئی ملازمین کی خودکشی پر کہا تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔
وزیراعلی نے کہا تھا: 'ٹی ایس آر ٹی سی کے جو ملازمین خودکشی کر رہے ہیں، وہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ان کے لیے وہ خود ذمہ دار ہیں۔ ہم نے ان سے ہڑتال کے لیے نہیں کہا تھا۔ کئی تنظیموں نے انھیں مشتعل کیا۔
حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی اور کانگریس کے کئی رہنماؤں نے وزیراعلی کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔
گزشتہ 5 پانچ اکتوبر سے ریاست بھر میں تقریبا 49 ہزار ملازمین ریاستی حکومت کے چالیس ہزار ملازمین کے برطرف کیے جانے کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔