ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میٹرو خدمات کا سات ستمبر سے آغاز

آل انڈین میٹرو کے تمام ایم ڈیز نے آج احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے پروٹوکول کی سفارش کرنے کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کی۔ جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میٹرو خدمات کا سات ستمبر سے آغاز ہوگا۔

hyderabad metro to resume services from september seven
حیدرآباد میٹرو خدمات کا سات ستمبر سے آغاز
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 12:59 PM IST

ریاست تلنگانہ میں سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سات ستمبر سے میٹرو خدمات کا آغاز ہوگا۔

گزشتہ پانچ مہینوں سے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حیدرآباد میٹرو کی خدمات معطل کردی گئیں۔

ویڈیو

حیدرآباد میٹرو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا میٹرو ریل نیٹ ورک ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریلویز لیمیڈڈ (ایچ ایم آر ایل) ہر روز 55 ٹرینیز چلاتا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق میٹرو خدمات معطل ہونے سے قبل تقریبا 4.5 ساڑھے چار لاکھ مسافر سوار تھے۔

انڈین میٹرو کے تمام ایم ڈی نے آج احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے پروٹوکول کی سفارش کرنے کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کی۔

اس پروٹوکول کی تفصیلات وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور اور وزارت داخلہ کی منظوری سے ایک یا دو دن میں جاری کی جائے گی۔

میٹرو ایم ڈیز کی ویڈیو کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ 'مناسب صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ میٹرو ٹرینز اور اسٹیشنز میں سماجی و جسمانی فاصلے برقرار رکھا جائے'۔

اس دوران یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'ائر کنڈیشنگ میکانزم کو بہتر بنانے کے لئے خاطر خواہ خیال رکھا جائے گا'۔

وہیں تلنگانہ کے محکمہ صحت کی جانب سے اعداد و شمار پر مشتمل ہیلت بلیٹن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 'تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسیز کی تعداد بڑھ کر 1,27,697 ہوچکی ہے'۔

وہیں محکمہ صحت کے مطابق 'ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر 89350 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں'۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1675 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 89350 ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز نو اموات کے ساتھ ریاست میں تاحال 808 اموات درج کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.