ETV Bharat / bharat

مولانا نصیرالدین کا انتقال - مولانا کی گرفتاری

عید گاہ اجالے شاہ گراونڈ میں مولانا کی نماز جنازہ ظہر کے بعد ادا کی گئی۔ بعد ازیں اجالے شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

مولانا نصیرالدین کا انتقال
مولانا نصیرالدین کا انتقال
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 4:37 PM IST

حیدرآباد کی مشہور شخصیت مولانا نصیرالدین کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 75 برس کے تھے۔

مولانا نصیر الدین، وحدت اسلامی تلنگانہ کے ناظم تھے۔ چند دنوں سے وہ علیل تھے انھیں آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔

مولانا وحدتِ اسلامی کے نقیب و تحریک اسلامی کے فعال رہنما تھے۔

سعیدآباد میں واقع عید گاہ اجالے شاہ گراونڈ میں مولانا کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی۔ بعد ازیں اجالے شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر ان کے دو فرزندان اور مولانا کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات دیکھے گئے۔

مولانا نصیر الدین سماجی خدمات میں حصہ لیتے تھے اور ملی مسائل کو اٹھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ پچھلے دنوں انھوں نے این پی آر،این آر سی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرامز میں شریک ہوکر اس کی سخت مخالفت کی تھی۔

مولانا نصیرالدین کو 2004 میں گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پانچ سال سے زیادہ جیل میں رہنے کے بعد 12 جنوری 2010 کو انھیں بے قصور قرار دیکر بری کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.