سن رائزرز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے دہلی کپیٹل کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 130 رن بنائے۔
دہلی کپیٹل کی جانب سے کپتان شریاس ایر نے 43 اکشر پٹیل 23 اور کرس مورس نے 17 رن بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے محمد نبی، بھونیشور کمار اور سدھارتھ کول نے دو دو وکٹ جب کہ راشد خان اور سندیپ شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
حیدرآباد کے اپنر بلے باز بیریسٹو نے شاندار آغاز کیا۔ بیریسٹو نے 48، وارنر 10، محمد نبی 17اور وجے شنکر نے 16 رن بنائے، دہلی کی جانب سے سندیپ لمیچھا، اکشرپٹیل اورربادا، ٹیٹوا، اشانت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
اس طرح حیدرآباد نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 18 اور تین گیندوں پر 131 رن بناکر جیت حاصل کی۔