پڈوچیری کے سابق تعمیرات عامہ کے وزیر اے نماشیوایم کے سیکڑوں حامی اتوار کے روز بھارتیہ جنتاپارتی میں شامل ہوگئے۔
پڈو چیری اور کرائیکل حلقے کے یہ کارکن بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں یہاں اے ایف ٹی میدان پر منعقد ریلی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ مسٹر نماشیوایم اور کانگریس رکن اسمبلی تپّاینتن تین دن قبل پارٹی سے استعفی دینے کے بعد نئی دہلی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے حامیوں نے آج یہ قدم اٹھایا۔
اس سے قبل تمل ناڈو کا دورہ مکمل کرکے نڈا پڈوچیری پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر وی سامی ناتھن، ارکان اسمبلی اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا۔